امریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ

امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتےہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی اڈے کو بڑےپیمانے پر میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ کیمپ میں موجود کئی تنصیبات اور دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کردیے گئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کےبعد آبنائے ہرمز پر گرفت مزید سخت کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی فوج نے بحرین میں بھی امریکی اڈے کو بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ اردن نے فضائی حدود میں داخل ہونےوالے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتےہوئے کہا تھا کہ اردن کی فضائی حدود میں13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے،10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔
