لندن میں محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

 

 

 

لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے اور وزیرداخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے،محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کےمطابق صدر مملکت نے مختلف قومی معاملات،بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔

 

ذرائع کےمطابق صدر مملکت نے کہاکہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا،قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل ممکن نہیں۔

یادرہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت لندن میں موجود ہیں،ان کا برطانیہ میں قیام 2 ہفتہ طویل ہوگا۔

Back to top button