اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں جب چاہیں گی،دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا،آزاد کشمیر میں انتخابات پرامن اور شفاف ہوئے۔
نئے صوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان میں جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔
لندن میں محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دےچکے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو تھا۔
