سپریم کورٹ : عمران خان کی ہسپتال منتقلی، توہینِ عدالت کی دوسری درخواست دائر

عمران خان کے علاج اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے دوسری توہینِ عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے اور انہیں بچوں سے فون پر بات کی سہولت فراہم نہ کرنےکا مؤقف اختیار کیاگیا ہے۔
درخواست میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے اور عمران خان کو بیٹوں سے فون کالز کی سہولت نہ دینے کا الزام لگایاگیا ہے۔
درخواست میں عظمیٰ خان،علیمہ خان اور قاسم زمان کو ملاقات سے روکنے کا الزام بھی شامل ہے۔
توہینِ عدالت کی درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کروائی گئی ہیں اور اضافی دستاویزات کےلیے 2 متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔
اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
یاد رہےکہ 22 اگست کو عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
