رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی فلم انڈسٹری کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اتوار کی صبح کوبتایا گیا کہ اداکارہ کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل عالیہ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع خود انسٹاگرام پر دی۔

کرن اشفاق اپنی طلاق پرکمنٹ کرنیوالی خاتون پربرس پڑیں

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی ،اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے۔

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر بالی وڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جب کہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس جون میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا،عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Related Articles

Back to top button