کرن اشفاق اپنی طلاق پرکمنٹ کرنیوالی خاتون پربرس پڑیں

ماڈل کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والی خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرم اسٹوری میں طلاق کے بعد نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شادی ٹوٹنے کے بعد انہیں خواتین کی جانب سے نفرت انگیز کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کمنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے کمنٹس کرنے والی خواتین کے نام چھپادیے تھے،تنقید کرنے والی خاتون کے کمنٹ پر کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ چاہتی ہیں کہ طلاق کے بعد میں خودکشی کرلوں؟
صحت یابی کے بعد دوبارہ سڑکوں پر نکلوں گا
کرن اشفاق اداکارہ نے مذکورہ کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خدا جانتا ہے کہ وہ اس طرح کے کمنٹس کا کس طرح مقابلہ کر رہی ہیں۔انہوں نے ایک اور جذباتی پیغام لکھا کہ ہمارے معاشرے میں کبھی بھی لوگ کسی خاتون کو خوش دیکھنا برداشت اور پسند نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ ماڈل کرن اشفاق اور عمران اشرف نے گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی، دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
