اداکار سہیل سمیر نےوائرل کلپ پر معافی مانگ لی

پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غیر اخلاقی ویڈیو پر معذرت کرلی۔

کچھ روز قبل اداکار کا ایک کلپ سامنے آیا تھا جس میں ان کے ہمراہ ایک خاتون اداکارہ تھیں، مذکورہ کلپ کسی فلم کا تھا لیکن اس کے مناظر نے صارفین کو شدید مایوس کیا تھا۔

اب اداکار نے سوشل میڈیا پر بذاتِ خود اس ویڈیو پر وضاحت دی اور مداحوں سے معافی مانگی۔

سہیل سمیر نے اپنے پیغام میں کہا ‘میں ان تمام لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں اس وائرل کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی، یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے’۔

 

 

Back to top button