اداکارہ اشنا شاہ نے شوبزدنیا کے اہم رازوں سے پردہ اُٹھا دیا

معروف اداکارہ اور ماڈل اشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کو فراڈ اور نظر کا دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اسے اپنی حقیقی زندگی میں شامل کرنے سے گریز کریں، اداکارہ کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اکثر لوگ فراڈ ہیں جبکہ زیادہ تر چیزیں محض نظر کا دھوکہ ہیں۔

2013 میں ’’میرے خوابوں کا دیا‘‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اشنا شاہ نے کئی مقبول سیریز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں، وہ اپنی بے ساختہ اداکاری کے باعث جلد ہی انڈسٹری میں منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ اداکارہ عام زندگی میں بھی اپنی بے ساختہ گفتگو اور بغیر لگے لپٹی بات کہہ دینے کے لیے مشہور ہیں، سوشل میڈیا پر بھی شوبز کی رنگینوں کے پیچھے چھپے کڑوے کسیلے سچ کہتی رہتی ہیں جس پر انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

کیا صبا قمرسیاست میں قسمت آزمائی کرنے والی ہیں؟

اپنی حالیہ ٹوئٹ میں اشنا شاہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے، اداکارہ نے لکھا کہ کیا میں آپ کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈ ہیں، زیادہ تر چیزیں وہم ہیں۔اشنا شاہ نے لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو اسے اپنے فائدے کے لیے کم صلاحیت والے سراہتے ہیں، یہ دھواں اور آئینہ کی طرح ہے، یہ پبلک ریلیشن ہے، اس طرح پوری حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے جس کی ہجوم پیروی کرتا ہے۔

خوبرو اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دوسری ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایسا صرف شوبز انڈسٹری میں نہیں بلکہ اس کا اطلاق پورے معاشرے پر ہوتا ہے، دھوکہ دہی صرف ایک چیز نہیں تقریباً سب ہی کچھ ہے اور یہ شو بزنس دنیا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے، چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل، دھوکہ دہی اور صداقت کا تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے، اشنا شاہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹوئٹس کس تناظر میں کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button