کیا صبا قمرسیاست میں قسمت آزمائی کرنے والی ہیں؟

معروف اداکارہ صبا قمر اپنے مداحوں کو جلد ہی ایک نئے پراجیکٹ میں الگ روپ میں دکھائی دیں گی، اداکارہ اپنی آنے والی سیریز ’’منڈی ‘‘ میں ایک سیاستدان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ’’منڈی‘‘ میں صبا قمر کے ہمراہ میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں، یہ پراجیکٹ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

اس فلم میں صبا قمر کے انداز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میکال ذوالفقار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا، منڈی جہاں سب بکتے ہیں، صبا کی شیئر کی جانے والی تصویر پر ویب سیریز کے مرکزی اداکار میکال ذوالفقار نے لکھا عظمیٰ ! آج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ۔ احسن خان نے تبصرہ کیا اچھا لگ رہا ہے، اداکار شایان خان نے لکھا عظمیٰ رانا زندہ باد۔

اداکارہ اشنا شاہ نے شوبزدنیا کے اہم رازوں سے پردہ اُٹھا دیا

اس پوسٹ سے قبل بھی صبا قمر اور نیئر اعجاز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں صبا قمر حلف اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں، ان تصاویر کے علاوہ اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات کے بارے میں فی الحال نہیں بتایا جا رہا ہے کہ اسے کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button