وزیراعظم سےصنعت کاروں اور کاروباری وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک میں معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  نےبرآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا گیا اور برآمدکنندگان کےلیے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مشاورت ہے اور بجٹ سازی کے عمل کے دوران کاروباری برادری کی جانب سے پیش کردہ قیمتی تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی متعدد تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، توانائی کی لاگت میں کمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم نے حال ہی میں قائم کیے گئے ٹریڈ فیسیلیٹیشن بورڈ کو تجارت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی کارکردگی اور دائرہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

Back to top button