موڈیزنےپاکستان کی مضبوط معیشت کی تعریف کردی

اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز گریس لِم کا کہنا ہے پاکستانی معیشت عالمی چیلنجزکامقابلہ کرنےکےلیےبہترپوزیشن میں ہے۔
پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اپنے تجزیے میں گریس لِم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 2022 کے تیل بحران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے، آبنائے ہرمزکے بحران کا پاکستان پر اثر2022 کے مقابلے میں کم ہوگا۔
گریس لِم کے مطابق گزشتہ دو سال میں پاکستان نےمعاشی استحکام حاصل کیا، پاکستانی معیشت عالمی چیلنجز کامقابلہ کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔
اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز کا کہنا ہے کہ کم مہنگائی اور مستحکم شرحِ تبادلہ پاکستان کی بڑی طاقت ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری معاشی بفرز فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہتر تیار ہے، معاشی استحکام نے پاکستان کی چیلنجز کا سامنے کرنے کی صلاحیت بڑھا دی ہے، پاکستان نے گزشتہ دو سال میں معاشی پائیداری حاصل کی ہے۔
