اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 435 پولیس اہلکار تعینات

 

 

 

 

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جیل کے اطراف اہم مقامات پر اضافی پولیس ناکے قائم کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے نئے انتظامات کیےگئے ہیں جس کے تحت جیل کے گردونواح میں 8 اہم مقامات پر پولیس ناکے قائم کیےجائیں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ داہگل، گیٹ نمبر 1،گیٹ نمبر 5،فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور کے مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے جب کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8،چکری اور ٹھلیاں میں بھی اضافی ناکے قائم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل کی سکیورٹی پر مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیےجائیں گے جب کہ رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک پیٹرول پمپس،ہوٹلوں اور دکانوں کو بند کرایا جائےگا جب کہ اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج : اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

ذرائع کےمطابق سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کریں گے جب کہ نیا سکیورٹی پلان تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

 

Back to top button