پیپلز پارٹی نئے صوبوں پر اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی : طلال چوہدری

 

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جماعت نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ اکیلے نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے، ناجانے پیپلز پارٹی کو اس معاملے میں کیا خوف ہے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ حکومت کا تسلسل کسی جماعت کو نہیں ملا،نئے صوبوں کے معاملے پر یہ کیوں نہیں کہاجاتا کہ اس پر بات چیت ہونی چاہیے۔جب نئے صوبے کی قرارداد سامنے آئی تھی تو اس وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ سندھ کے معاملے پر جو بیانیہ بنایا جارہا ہے وہ ذات کی اجارہ داری کا معاملہ ہےیا عوامی خدمت؟ سندھ میں ایسا ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ناجانے ملک تقسیم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ ن لیگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے وزیر داخلہ ہیں، وزیر داخلہ ایک ایک چیز میں وزیراعظم کو فالو کرتے ہیں،صوبوں کی بات کب سے ہورہی تھی اب محسن نقوی نے کی،انہوں نے اب نئے صوبے کی بات کردی تو ایک طوفان اٹھایا گیا۔

طلال چوہدری نے کہاکہ وزیر داخلہ اچھی بات بھی کریں تو کچھ لوگ اس میں بھی برائی نکال لیتے ہیں،کچھ لوگوں کی توقعات شاید وزیرداخلہ سے پوری نہیں ہوتی تو یہ تنقید کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مسلسل تنقید کی زد میں کیوں؟

پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ کوئی حملہ آور ہوگا تو ڈیل یا ڈھیل نہیں سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا،یلغار کریں گے تو 26 نومبر سے زیادہ سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

 

Back to top button