دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتے ہیں: کمانڈر ایرانی بحریہ

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ریئرایڈمرل شہرام ایرانی نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دنیا میں کہیں بھی دشمن کی صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کی استعداد رکھتی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ریئرایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل کارروائیوں سے شدید پریشان ہے، جب کہ ایرانی بحریہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں بعض دشمن جنگی جہازوں کی آپریشنل صلاحیتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی مشن دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنےسے روکنا ہے اور دشمن کی نقل و حرکت پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جارہی ہے۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں ہونے والی پیش رفت سے انتہائی پریشان ہےاور ضرورت پڑنے پر ہم اسے کہیں بھی مفلوج کرسکتے ہیں۔
