امریکا نے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا : ایرانی وزیر برائے پیٹرولیم

ایرانی وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایاگیا۔
وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے ملک کے سٹریٹجک ذخائر،پیداواری عدم توازن اور ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا۔
ایرانی وزیر نے امریکی حملوں کے دوران ایران کے تیل کی برآمد کے سب سے بڑے مرکز جزیرہ خارگ کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہا کہ تقریباً 24 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط خارگ جزیرے کو 550 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایاگیا جو کہ ایک حیران کن تعداد ہے۔
دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتے ہیں: کمانڈر ایرانی بحریہ
انہون نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارے عملے نے بمباری کے دوران بھی پورے عزم کے ساتھ آئل ٹینکرز میں تیل بھرنے کا کام جاری رکھا۔
