ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اسلامی ممالک ذمہ دارانہ ردعمل دیں: ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہےکہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کے خلاف اسلامی ممالک ذمہ دارانہ اور مؤثر ردِعمل کا اظہار کریں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے او آئی سی کے نئے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتےہوئے کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکا نے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا : ایرانی وزیر برائے پیٹرولیم

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امید ظاہر کی کہ نئے سیکریٹری جنرل اسلامی دنیا کو درپیش موجودہ حالات اور چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد،تعاون اور باہمی رابطے کے فروغ میں او آئی سی کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کریں گے۔

عباس عراقچی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کےخلاف جارحیت کے بعد خطے کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ اسلامی ممالک کو ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر ذمہ دارانہ ردعمل دیناچاہئے اور طاقت کے استعمال اور جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کےلیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

 

Back to top button