ایران بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اگر مصر اور الجزائر مکہ معاہدے میں شامل ہوتےہیں تو یہ بھی مثبت پیشرفت ہوگی اور یہ روس کی جانب سے پیش کیےگئے تصور کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق بہت اچھا عملی قدم ہوگا۔
اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا
انہوں نے امکان ظاہر کیا ہےکہ ایران بھی بلٓاخر مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔
واضح رہےکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طےپایا تھا،جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
