پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے : سلمان اکرم راجہ

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکے عوام کے ہوش اڑا دیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ ظلم ہے،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیائے خور و نوش اور ترسیلی اخراجات بڑھیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام برداشت کررہے ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا
سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیاکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔
