سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ، 73 افراد زخمی

یمن کے حوثی گروپ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر کیےگئے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے ابہا،خمیس مشیط،نجران اور جازان سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے،جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا۔
سعودی اتحادی فورس نے حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ ان کا سخت جواب دیاجائے گا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق یمن کے البیضا اور الجوف صوبوں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں بھی شدت آگئی ہے۔یمنی فورسز نےحوثیوں کےخلاف مزید کارروائیوں کا اعلان کرتےہوئے صنعا دوبارہ حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اسلامی ممالک ذمہ دارانہ ردعمل دیں: ایرانی وزیر خارجہ
یمنی نائب وزیردفاع میجر جنرل سمیر الصبری کےمطابق حوثیوں کےخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
