وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی مذمت

 

 

 

سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شہری اور توانائی کی تنصیبات پر بزدلانہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے،جس کی پاکستان سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ، 73 افراد زخمی

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اس طرح کے بزدلانہ حملے نہ صرف بےگناہ انسانی جانوں بلکہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری،سلامتی اور علاقائی سالمیت کےلیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتا ہےاور حملے میں زخمی ہونےوالے تمام افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

 

Back to top button