سینیٹ میں اپوزیشن اور جےیوآئی کاحکومت کوٹف ٹائم دینےپراتفاق

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطاء الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر فیصلہ ہوا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن متفقہ حکمت عملی اپنائے گی، طے ہوا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے متحدہ اپوزیشن کے باہمی تعلق کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، امید ہے سینیٹ میں طاقتور کردار ادا کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں تمام امور پر بات چیت کی گئی تھی، پارلیمنٹ کی حد تک ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن ایک نظر آئے گی، آئندہ چند دنوں میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک اپوزیشن کے طور پر حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے سکے، اب کوشش ہوگی کہ بطور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیں اور ایشوز پر بات کریں، امید ہے متحدہ اپوزیشن کے طور پر حکومت کو غیر قانونی آئین میں ترمیم کرنے سے روک پائیں گے۔
