صوبے عوام کی خدمات کیلئےمحنت کریں گے تونظرآئےگی،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، عوام کی خدمت کےلیے محنت کرنا ہوگی، محنت کریں گے تو کام نظر آئےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی اور عوامی فلاح کےلیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہماری جماعت متحد ہے اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں، پارٹی کو توڑنے یا تقسیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن انکے اور انکے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آج واپس پاکستان روانہ ہو رہی ہیں۔
