سابق فاٹا اورپاٹاسیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سےمستثنیٰ قرار دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق استثنیٰ کے لیے صنعتی یونٹ کا سابق فاٹا یا پاٹا میں قائم ہونا لازمی ہے۔

صنعتی یونٹ کا ودہولڈنگ ایجنٹ کےطور پر  رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ورچوئل یا ریموٹ ذرائع سےفراہم خدمات سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے یا غلط معلومات پرسیلز ٹیکس استثنیٰ واپس لیا جاسکےگا، سیلز ٹیکس استثنیٰ کا نوٹیفکیشن یکم اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور 30 جون 2028 تک مؤثر رہےگا۔

نفاذ سے قبل جمع ٹیکس کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ نہیں کیا جاسکےگا۔

 

Back to top button