نشرہ سندھو نے ٹی 20 میچز میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی نشرہ سندھو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کیلیے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

دبئی میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں نشرہ سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف س7 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

نشرہ سندھو ویمنز یا مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس سے قبل بہترین بولنگ کا ریکارڈ عمیمہ سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Back to top button