پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 385 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
