نورا فتحی کیخلاف ہرجانےکادعویٰ دائر

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کو ایک چارٹرڈ پرواز سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا گیا تبصرہ مہنگا پڑ گیا۔
مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ کے خلاف ایوی ایشن کمپنی نے 3 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے، جس کی سماعت گاندھی نگر کی عدالت میں 25 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کمپنی کے مطابق معاملہ گزشتہ برس دسمبر کا ہے، جب نورا فتحی ممبئی سے جے پور جانے والی چارٹرڈ پرواز میں سوار تھیں۔
دورانِ سفر اداکارہ نے طیارے کے اندر ویڈیوز بنائیں اور بعد میں انہیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے جہاز کو چھوٹا کھلونا اور ’لیگو ایئرپلین‘ قرار دیا۔
