جناح ہسپتال میں 1500 سے زائد روبوٹک سرجریز مکمل

جناح ہسپتال میں 1500 سے زائد روبوٹک سرجریز مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ مریضوں کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر مزید روبوٹک نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں روبوٹک سرجری نے اہم سنگ میل عبور کرلیا.۔ہسپتال میں اب تک 1500 سے زائد روبوٹک آپریشن کیے جاچکے ہیں، جن کی تخمینی مالیت 60 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، جبکہ روزانہ 8 سے 10 روبوٹک سرجریز انجام دی جارہی ہیں۔
مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث روبوٹک آپریشنز کے لیے طویل تاریخوں کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے ہسپتال میں روبوٹک سرجری کی سہولت مزید بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔
