سانحہ پمز کے بعد اصلاحات کےلیے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں انتظامی و طبی امور میں بہتری اور اصلاحات کےلیے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق 20 رکنی خصوصی کمیٹی میں سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین صحت شامل ہیں۔ کمیٹی پمز ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لےگی اور ہسپتال کے معاملات چلانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پمز اصلاحات کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرےگی،وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پمز سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
صوبوں کے قیام کےلیے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی
ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے امور چلانے کےلیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینےکا فیصلہ کیاگیا ہے،بورڈ آف گورنرز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پمز میں آگ لگنے سے 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک اموات ہوئی تھی،سانحہ پمز کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل کیے جاچکے ہیں،معطل افسران کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
