حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود باقاعدہ گرفتاری نہ ڈالی جاسکی

 

 

 

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کو حراست میں لیے جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال ان کی باقاعدہ گرفتاری نہیں ڈالی جاسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے خلاف 9 مئی اور اس کے بعد کئی مقدمات درج ہیں،حماد اظہر لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حماد اظہر کی گرفتاری اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جارہا ہے،حماد اظہر کے مقدمات کی دستاویزات تیار کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نائیکوپ ہونے کے باوجود عمران کے بیٹے پاکستان آنے سے گریزاں کیوں؟

یاد رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کرکے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

Back to top button