یوم پاک فضائیہ: صدر، وزیراعظم کا شاہینوں کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین

 

 

 

 

یوم پاک فضائیہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،جراتمند قیادت اور شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ فضائیہ نے ہر مشکل وقت میں ملکی دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے پاک فوج اور پاک بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ہمارے شاہینوں نے ثابت کیاکہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، پختہ عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

یوم فضائیہ پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کےلیے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت،مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے،یہ ممتاز ادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر میں شاہینوں نے کامیابی سے فضائی حدود کا دفاع کیا، گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے جارح دشمن کو شکست دی،فضائیہ نے پاک افواج کی دیگر سروسز کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نےکہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر تعداد میں کم ہوتےہوئے بھی دشمن کا مقابلہ کرنےکی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔

 

Back to top button