پاکستان دھرتی ماں ہے، جو ناقابل تقسیم ہے، باقی سب انتظامی یونٹس ہیں : خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان دھرتی ماں ہے اور ناقابل تقسیم ہے، جب کہ اس کے علاوہ تمام اکائیاں انتظامی یونٹس ہیں۔ اقتدار ایک جاگیردار سے نکل کر دوسرے جاگیردار کے پاس پہنچ کر پھنس گیا ہے۔
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ جب فیصلے ایوانوں میں نہیں ہوتے تو سڑکوں پر فیصلے ہوتے ہیں اور ایم کیو ایم سڑکوں کو دیکھ چکی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عوام کے سامنے یہ فیصلہ ہوجانا چاہیے کہ دھرتی ماں پاکستان ہے جو ناقابل تقسیم ہے،باقی سب انتظامی یونٹس ہیں،ایم کیو ایم 18 ویں ترمیم میں اس لیے شریک ہوئی کہ وہ شریک نہ بھی ہوتی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ترمیم کرلیتے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال قبل پاکستانیوں کی کوئی قدر نہیں تھی لیکن آج سپرپاورز اپنے مسائل حل کرنے کےلیے پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث کو تقویت کیسے ملی؟
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوائی اور آج پاکستان سپر پاور کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عزت سے بات کرتا ہے۔
