ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق

 

 

 

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر عمان سے اتفاق ہو گیا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان دستخط آئندہ چند روز میں ہوں گے،آبنائے ہرمز کے باہر پابندی والے زون کا آئندہ چند روز میں اعلان کیا جائےگا۔

محسن رضائی نے کہاکہ ایران آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرےگا،نیا محدود زون امریکی بحریہ کی ناکہ بندی لائن سے خلیج فارس کے بعض حصوں تک پھیلےگا،نئے محدود زون میں داخل ہونےوالے بحری جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

محسن رضائی نے کہاکہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے،ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلا ہونےکا دعویٰ بڑا جھوٹ ہے،آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز گزرتے تھے،اب صرف 7 سے 8 بحری جہاز ضروری اشیا لےکر گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا بھاری اخراجات کے عوض 5 سے 6 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزاررہا ہے، ایران نے تیل بردار جہازوں کو ڈبونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مجتبی خامنہ ای عوام کے سامنے آنے سے گریزاں کیوں؟

محسن رضائی نے کہاکہ ایران نیا اینٹی شپ میزائل کامیابی سے آزماچکا ہے،میزائل کا تجربہ 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر کیاگیا،خصوصی میزائل حملے کےبعد امریکی بحری جہاز فرار ہوگیا۔

 

Back to top button