عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

 

 

 

 

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا اور ایران کے تازہ حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آج ابتدائی کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 0.54 فیصد اضافے کے بعد 96.80 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 0.72 فیصد بڑھ کر 92.14 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.8 فیصد جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کردیں

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی آمد و رفت بھی نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔

28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

 

Back to top button