ایران کے خلاف حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا : قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران کے مفادات اور سکیورٹی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب اب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور دردناک ہوگا۔
محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے بہت دیر ہونے سے پہلے سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی محاذ کے ساتھ ساتھ ایران کی اصل جنگ اب پیداوار بڑھانے اور عوام کے روزگار کے تحفظ کے حوالے سےہے۔
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق
ایرانی سپیکر نے کرنسی کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ،مہنگائی، بےروزگاری اور مارکیٹ مینجمنٹ کو ملک کےلیے بڑے چیلنجز قراردیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ایرانی عوام مشکلات برداشت کرسکتے ہیں،لیکن بدانتظامی اور بےعملی برداشت نہیں کریں گے، حکومت کو صورتحال سے نمٹنے کےلیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
