صوبوں کے قیام کےلیے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ صوبوں کے قیام کےلیے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے،جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاق کی یکجہتی کےخلاف ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی قیادت اور فیملی سے ملاقات کرائی جائے،علامہ راجہ ناصر، محمود خان اچکزئی کی ملاقات انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے معاملہ پر وزیراعظم کو خط لکھا ہے،وزیراعظم کو لکھےگئے خط کا نوٹس لیا جانا چاہیے

چھوٹے یونٹس، بڑے سوال، محسن نقوی کے اصرار کے بعد اصل امتحان کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات پہلے بھی پیش کش کی حد تک رہے،مذاکرات کے معاملے پر پیشرفت ہونی چاہیے،خود سے کچھ کریں گے تو عوام کا سیلاب آئے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سندھ کی عوام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بھرپور استقبال کیا،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال عکاسی کرتا ہےکہ عوام سٹیٹس کو نہیں چاہتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے معاملہ سنجیدہ ہے،بحث ہونی چاہیے،صوبوں کے قیام کےلیے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں عوام کی مرضی کے بغیر تقسیم سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت ہونی چاہیے،جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاقی کی یکجہتی کےخلاف ہوگا۔

 

 

Back to top button