حماد اظہر عدالت میں پیش، 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 

 

 

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا، عدالت نے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔ وہ گزشتہ 3 برس سے روپوش تھے اور انہیں اشتہاری قراردیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر سے تفتیش مکمل کرنے کےبعد مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیےجائیں گے۔

صوبوں کے قیام کےلیے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی

حماد اظہر کو اے ٹی سی جج سردار محمد اکرم کی عدالت میں پیش کیاگیا، جنہوں نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سے قبل میڈیا نمائندوں سمیت غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

جج نے کہا کہ صرف وکلا اور تفتیشی افسر کمرہ عدالت میں رہیں،جب کہ میڈیا سمیت تمام غیرمتعلقہ افراد باہر چلے جائیں۔

جج نے میڈیا نمائندوں سے کہاکہ جب کیس کی کارروائی شروع کی جائےگی تو انہیں بلالیا جائے گا۔

 

Back to top button