کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن : 54 افسران اور اہلکار برخاست و معطل ہوچکے،  عظمیٰ بخاری

 

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 54 افسران اور اہلکار معطل یا نوکریوں سے برخاست کیے جاچکے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور پنجاب کے تمام محکموں سے کرپشن کا خاتمہ ان کا مشن ہے جب کہ صرف محکمہ خوراک میں 48 افسران اور اہلکار گرفتار کیےگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایاکہ 6 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا جب کہ 14 فوڈ کنٹرولرز کےخلاف تادیبی کارروائی جاری ہے، وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کو گرفتار کیاگیا، جب کہ چیچہ وطنی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اوور چارجنگ کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ کرپشن ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکی ہے اور اس کےخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے،کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا، عوام کرپشن کےخاتمے کےلیے مریم نواز کے ساتھ ہیں اور پنجاب میں کرپشن کے خلاف کارروائی کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

حماد اظہر عدالت میں پیش، 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو بھی فیصلہ کیا،اس پر عمل درآمد کروایا ہےاور انہوں نے کبھی تنقید یا منفی پروپیگنڈے کی پرواہ نہیں کی، جھوٹے پروپیگنڈے اور ذاتی تنقید نے مریم نواز کو کمزور نہیں بلکہ چٹان کی طرح مزید مضبوط کیاہے۔

 

 

 

Back to top button