ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم، میگھن مارکل کواہم کردار دینے پر غور

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر ایک خفیہ فلمی منصوبے کی تیاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو بھی اہم کردار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں میگھن کی شمولیت محض مختصر اداکاری تک محدود نہیں ہوگی بلکہ انہیں ڈیانا کی کہانی بیان کرنے کی ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔ اسی دوران ان کی جانب سے والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر مبنی اس مبینہ پروجیکٹ پر کام شروع کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

 

 

 

Back to top button