بھارتی بیٹرکواشارہ کرنےپرکرکٹر فاطمہ ثنا پرجرمانہ عائد

ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف گروپ اے کے میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کا تعلق آؤٹ ہونے والے بیٹر کے خلاف ایسی زبان، اشارے یا جملے کسنے سے ہے جس سے ناگوار ردعمل یا اشتعال انگیزی پیدا ہو سکتی ہو۔

جرمانے کے ساتھ فاطمہ ثنا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 مہینوں کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے جس کے بعد ان کے کل ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اگست 2025 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

Back to top button