جوتے کی شکل کا گھر کرائے کیلئے خالی

امریکا میں جوتے کی شکل کے گھر کو کرائے پر دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست پینسِلوینیا میں موجود یہ ہینز شُو ہاؤس ویلون اور نومی براؤن نے جولائی میں خریدا تھا اور اب انہوں نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ یہ گھر قلیل مدتی رہائش کے لیے دستیاب ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گھر 1948 میں میہلون ہینز کے شو اسٹور کی چین کے فروغ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اور تب سے اب تک متعدد افراد اس کو خرید چکے ہیں۔

نوازشریف وہ آرمی چیف تعینات کریگا جواس کے خیال میں ان کی مدد کریگا

میڈیا کے مطابق گھر کی مرمت کےحوالے سے بات کرتے ہوئے نومی براؤن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ اس گھر کی اصل خصوصیات کو محفوظ رکھا جائے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سال کے آخر تک دستیاب اس گھر کو 269 ڈالرز فی رات کے حساب سے بُک کرایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button