ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 11 میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔  جس کے بعدملتان سلطانز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 75 رنز بنائے۔ تاہم وہ ٹیم فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ کپتان عماد وسیم 47 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 20، شعیب ملک 14، بین کٹنگ 12 اور حیدر علی 12 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ خشدل شاہ اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر دھواں دار 110 رنز بنائے۔شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے سکواڈ  میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسوو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسامہ میر، محمد الیاس، عباس آفریدی اور احسان اللہ جبکہ کراچی کنگز کے سکواڈ عماد وسیم(کپتان)، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان نیازی، عامر یامین، بین کٹنگ، عاکف جاوید، عمران طاہر اور محمد عمر شامل ہیں۔

چیف جسٹس نے پنجاب ،کے پی میں الیکشن تاخیر کا نوٹس لے لیا

Related Articles

Back to top button