انوشے کی لڑکیوں کیلئے 10 نصیحتیں سوشل میڈیا پر وائرل

معروف ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے لڑکیوں کی زندگی کی بہتری کے لیے 10 نصیحتیں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں جن پر عملدرآمد سے لڑکیاں زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔انوشے اشرف یوں تو ماضی میں بھی خواتین کو خود مختار، بہادر اور منفرد بننے کی تجاویز دیتی آئی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے خواتین کو 10 نصیحتیں کیں، جس کے بعد ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

انوشے اشرف کچھ ہفتوں سے سیر سپاٹے کرتی دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں سیاحت کرنے کے دوران اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد اب انہوں نے خواتین کو 10 نصیحتیں کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب چیزیں خواتین کو کرنی چاہئں۔معروف ماڈل نے انسٹاگرام پر خواتین کے لیے نصیحتیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مصروف رہتی ہیں لیکن انہوں نے وقت نکال کر خواتین کی بہتری کے لیے کچھ تجاویز لکھی ہیں، جن پر عمل کرکے لڑکیاں اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

انوشے اشرف نے خواتین کو تجویز دی کہ وہ سب سے پہلے مالی طور پر خود مختار اور مستحکم بنیں، کیوں کہ پیسا انہیں وہ عزت اور مقام دے سکتا ہے جو عام طور پر خاتون کو سماج میں نہیں ملتا، پیسہ خواتین کو سیر و سیاحت اور زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اداکارہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ خواتین کو ہمیشہ صبر کرو اور برداشت کرو کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہر خاتون اپنے لیے کھڑی ہو اور وہ اپنے ساتھ جذباتی بدسلوکی سمیت ہر طرح کے ستم کے لیے آواز اٹھائے اور اپنی حفاظت خود کرے۔

انوشے اشرف نے خواتین کو سمجھایا کہ سیر سپاٹے کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی کی کوئی ضرورت نہیں، خواتین کو تنہا بھی سیاحت کرنی چاہئے اور اگر وہ چاہیں تو اپنی کسی خاتون دوست کو ساتھ لے کر بیرون ممالک کا سفر کریں، کیوں کہ سفر سب سے بڑی تعلیم ہوتی ہے، اس سے آپ کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ماڈل و میزبان نے خواتین کو یہ تجویز بھی دی کہ وہ گاڑی چلانا سیکھیں، کیوںکہ ڈرائیونگ انسان کو کنٹرول کرنا سکھاتی ہے اور یہ کہ اس سے خواتین کسی ہنگامی صورت حال میں کسی دوسرے کی محتاج نہیں رہیں گی۔انوشے اشرف نے خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اب نیا زمانہ ہے، اگر وہ کسی سے محبت کرتی ہیں تو وہ ایک قدم آگے بڑھ کر خود اظہار محبت کریں، وہ کسی کی جانب سے اظہار کرنے کا انتظار نہ کریں۔یہ 2023 کا زمانہ ہے اور لڑکیوں کو اس شخص سے خود بھی اظہار محبت کرنا چاہئے، جسے وہ چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے خواتین کو اہم مشورہ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ اپنی جسامت اور رنگت کے حوالے سے پریشان رہنے کے بجائے اس پر مطمئن رہیں، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی خود کو قبول کر کے زندگی کو انجوائے کریں، ماڈل نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو زائد الوزن، پتلی، سانولی اور گوری رنگت سمیت ہر طرح کی جسامت اور رنگت میں قبول کرکے اس پر فخر کریں۔

انوشے نے خواتین کو تجویز دی کہ سنگل رہنے کو آپشن کی کمی تصور نہ کریں بلکہ اسے اپنا انتخاب سمجھ کر قبول کریں اور زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لیے اپنے تنہا ہونے کو قبول کرکے آگے بڑھیں۔خواتین کو یہ تجویز بھی دی کہ وہ ایک مقصد کے تحت زندگی گزاریں، یعنی وہ کسی ایک مقصد کا انتخاب کریں، چاہے وہ تعلیم، صحت، جانوروں کی فلاح، مذہب اور ماحولیات کی بہتری کا مقصد کیوں نہ ہو اور پھر اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس پر وقت کی سرمایہ کاری کریں۔

ماڈل و اداکارہ نے خواتین پر جسمانی و ذہنی صحت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ ورزش کو معمول بنائیں اور ہفتے میں تین بار مخصوص وقت کے لیے ورزش کو معمول بنائیں۔

کیا ترین PTI باغیوں کی نئی جماعت بنانے والے ہیں؟

Related Articles

Back to top button