واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف

 واٹس ایپ نے اپنے بی ٹا ورژن میں ایک نیا فیچرپیش کیا ہے جو ’واٹس ایپ یوزرنیم‘ کے نام سے سامنے آیا ہے۔ یہ نیا فیچر 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے ، جس سے ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچراستعمال کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچرسے دو باتیں سامنے آتی ہیں کہ شاید اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دوم یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔اس آپشن سے مشہورافراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جواپنا نمبرظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اس صورت میں واٹس ایپ کو بلاکنگ اورغیرضروری کال روکنے کے دیگر آپشن بھی بڑھانے ہوں گے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اوراسی لیے کچھ کہنا درست نہ ہوگا،شاید اس کا مقصد فون نمبرچھپانا ہو، شاید پرائیوٹ روابط ہوں یا کچھ اورتاہم یہ ایک بہترین فیچرضرو

پاکستان میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ر ہوسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button