نوازشریف وطن واپس آ کر الیکشن مہم چلائیں گے،ن لیگ کااعلان

وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا ہےکہ  جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ واپس آ کر الیکشن مہم چلائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو مسلم لیگ ن کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہو گا۔ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں، جتنی گنجائش ہے اس حساب سے لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں گے۔اپنی مرضی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جا چکے ہیں۔

وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاؤں

حکومت کا 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنیکا فیصلہ

جمائے اور ن لیگ کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاؤں جمائے۔

Related Articles

Back to top button