کورونا وائرس : ڈیٹنگ ایپس نے قوانین سخت کر دیئے ہیں

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث ٹنڈر اور او کے کیوپڈ جیسی ڈیٹنگ ایپس نے صارفین کےلیے قوانین سخت کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے اوکے کیوپڈ کمپنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے سبب یہ وقت نہیں ہے کہ ڈیٹ پر جایا جائے۔
ڈیٹنگ ایپس کمپنیوں نے سخت قوانین نافذ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈیٹنگ ایپس پر چیٹ کے دوران لڑکے اور لڑکیاں کورونا کا تمسخر اڑا رہے ہیں، اگر اب ایسا دیکھا گیا تو ان کے اکاؤنٹس کو ہمیشہ کےلیے معطل کر دیا جائے گا۔
ٹنڈر سمیت دیگر ڈیٹنگ ایپس نے مؤقف اختیار کیا کہ سخت اقدامات طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق جاری کیے گئے ہیں جو بار بار ایک دوسرے سے قریبی رابطہ قائم کرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
ایک امریکی مصنف میٹ اسٹالر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹنڈر اور دیگر ڈیٹنگ ایپس کو کورونا کے خطرے کے باعث بند کر دیا جائے تاکہ صارفین ملاقات کرنے سے بچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا بذریعہ انٹرنیٹ بھی انجان لوگوں سے بات چیت ترک کی جائے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button