کرکٹ ٹیم میں نئی ذمہ داری ملنے پر فخر ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم میں نئی ذمہ داریاں ملنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا شکر گزار ہوں۔
محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پُرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔