اداکارہ رشمیکا فلم ’’انیمل‘‘ میں زارو قطار کیوں روئیں؟

بالی ووڈ سٹار رشمیکا مندانا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم ’’انیمل‘‘ میں رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کے بعد زارو قطار رو پڑی تھیں، انٹرویو کے دوران فلم کے اُس سین کی شوٹنگ کو یاد کیا جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر رنبیر کو تھپڑ مارا تھا۔رشمیکا مندانا نے کہا کہ اس سین کی شوٹنگ سے قبل ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے کہا تھا کہ آپ نے خود کو حقیقی کردار کی طرح محسوس کروانا ہے اور اس سین میں کھو جانا ہے، خود کو ایسا محسوس کروائیں کہ جیسے حقیقت میں آپ کے شوہر نے آپ کو دھوکہ دیا، اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سندیپ جی کی ہدایت کے مطابق، یہ سین کرنا شروع کیا، میں نے سین کی شوٹنگ کے وقت خود کو یہی محسوس کروایا کہ یہ فلم نہیں بلکہ حقیقی زندگی ہے، رنبیر کپور میرے سامنے آئے اور مجھے جب معلوم ہوا کہ اُنہوں نے مجھ دھوکہ دیا تو میں نے اُنہیں زور دار تھپڑ مارا، اس سین کی شوٹنگ جیسے ہی مکمل ہوئی تو میں بہت زیادہ روئی۔ رشمیکا مندانا نے کہا کہ اُس کے بعد، میں رنبیر کپور کے پاس گئی اور اُن سے خیریت دریافت کی، سب نے مجھے حوصلہ دیا اور مجھے بھی خود پر فخر محسوس ہوا کہ میں نے سین اچھے سے مکمل کیا، مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ میں نے فلم انیمل میں کام کیا اور میری اداکاری کو مداحوں نے خوب پسند بھی کیا۔ واضح رہے کہ فلم ’’انیمل‘‘ میں رشمیکا مندانا نے رنبیر کپور کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا لیکن وہ ترپتی ڈمری کی وجہ سے اپنی بیوی کو دھوکہ دیتے ہیں، یاد رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم ’’انیمل‘‘ 2023 میں یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی اور اب تک اس فلم نے دُنیا بھر سے مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی، اس فلم میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا ہے جو اپنے والد کا بدلہ لینے کیلئے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بے رحمی سے قتل کرتا ہے اور فلم میں رنبیر کپور خواتین کے ساتھ ناروا
سلوک بھی کرتے ہیں۔