جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا ٹیزر جاری

ہالی ووڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے تاہم اب فلم کی ٹیم نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے ٹیزر جاری کردیا۔ابتدائی طور پر جہاں کافی وقت تک جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کے نام کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا، وہیں اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی، تاہم رواں برس اگست میں فلم کی ٹیم نے جہاں فلم کے نام کا اعلان کیا تھا، وہیں فلم کے ریلیز کی ممکنہ تاریخ بھی بتائی تھی۔’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں ایک بار پھر برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ ایک مرتبہ پھر جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور فلم کے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں انہیں ایکشن میں اپنا مشن مکمل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکام نے بتایا کہ وسط ایشیائی ملک قازقستان میں ٹیک آف کے فورا بعد طیارہ حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب نور سلطان نذر بائی نے ٹیک آف کیا اور کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا گیا ، جس سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ، طیارہ طلوع آفتاب اور دھند سے پہلے لینڈ کر گیا۔ حادثہ اس وقت اس علاقے میں ہوا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button