دنیا تقسیم، امریکہ نے طویل فاصلے کے میزائل یوکرائن کو دیدیئے

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ، ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے، روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کے بعد دنیا بلاکس میں تقسیم ہو گئی ہے، امریکہ نے روس، چین جیسی بڑی طاقتوں کیخلاف یوکرائن سے اتحاد کیا ہے جس کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے گئے ہیں، امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرائن نے یہ میزائل روس کیخلاف بھی استعمال کیے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اس مسئلے کو اُجاگر نہیں کیا۔ان میزائلوں کو پہلی بار گزشتہ ہفتے مقبوضہ کریمیا میں ایک روسی ہوائی اڈے پر حملے میں استعمال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button