بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے اب تک 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستانی کی نمائندگی کی ہے۔ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقع پر بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ سے بہت پیار ہے، میرے لیے یہ سفر بہت یادگار رہا ہے، ساتھی کھلاڑی میری فیملی کی طرح ہیں جنھوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا ہے۔بسمہ معروف نے بھارت کیخلاف ون ڈے میچ میں 2006 کے دوران ڈیبیو کیا، بسمہ نے انٹرنیشنل میچوں میں 6 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انھوں نے 80 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

Back to top button